کراچی: روپے کی قدر میں بہتری آنے لگی ہے ، انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اچانک سے بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔ کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 12 روپے 43 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 286 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 8 روپے 71 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر پہلی مرتبہ 298 روپے 93 پیسے پر پہنچ گیا تھا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 7 روپے مہنگا ہو کر 305 روپے پر ٹریڈ ہو رہا تھا۔