وفاقی کابینہ نے ایمرجنسی کے نفاذ کا فیصلہ موخر کر دیا، ذرائع

وفاقی کابینہ نے ایمرجنسی کے نفاذ کا فیصلہ موخر کر دیا، ذرائع
اسلام آباد: ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے ایمرجنسی کے نفاذ کا فیصلہ موخر کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجاویز پر غور کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی کابینہ نے ایمرجنسی کے نفاذ کا فیصلہ موخر کر دیا، پیپلز پارٹی کی جانب سے آرٹیکل 232 کے نفاذ کی مخالفت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم اجلاس میں بھی ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز دی گئی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔