(ویب ڈیسک) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا شڈول جاری کردیا ۔ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 28مئی سے 26 جون تک جاری رہیں گے۔
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا آغاز 28 مئی سے ہوگا ۔ اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، جنرل سائنس اور ہوم اکنامکس کے امتحانات کا آغاز 28 مئی سے ہوگا۔ مارننگ شفٹ میں 9 تا 12 بجے پری میڈیکل، پری انجیئرنگ اور ہوم اکنامکس کے پیپر ہوں گے جبکہ دوپہر 2 سے 5 بجے تک جنرل سائنس کے امتحانات لیے جائیں گے۔
جاری کردہ شڈول کے مطابق کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 28مئی سے 26 جون تک جاری رہیں گے ۔ کراچی سے انٹرمیڈیٹ امتحانات میں 2 لاکھ 90 ہزار سے زائد طلباء شریک ہوں گے ۔
علاوہ ازیں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کراچی کی جانب سے اینڈرائیڈ اپلیکشن متعارف کرائی ہے، جس کا مقصدمختلف طرح کی سہولیات فراہم کرناہے،اینڈرائیڈ اپلیکشن پر نتائج ، ڈیٹ شیٹ سمیت دیگرآپشن موجود ہیں،فارمز،سرکلر،پریس ریلیز،امتحانی مراکز کی معلومات بھی دستیاب ہوں گی۔