'پاکستان فائنل میں پہنچ گیا، بلین ڈالر انڈسٹری والی ٹیمیں پیچھے رہ گئیں'

'پاکستان فائنل میں پہنچ گیا، بلین ڈالر انڈسٹری والی ٹیمیں پیچھے رہ گئیں'
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی، بلین ڈالر انڈسٹری والی ٹیمیں پیچھے رہ گئیں۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی ) رمیز راجا کہتے ہیں ٹیمیں اوپر نیچے ہوتی رہتی ہیں، مشکل صورتحال میں بھی پاکستان ٹیم ایک بن کر رہی، بھارت سیمی فائنل اگر جیت جاتی تو بڑا فائنل ہونا تھالیکن اب ہمارا مقابلہ انگلینڈ کی ٹیم کے ساتھ ہے جس سے ہم حال ہی میں ہوم سیریز کھیلے ہیں۔ رمیز راجا نے کہا کہ پہلے دو میچز میں شکست کے بعد لوگ سمجھ رہے تھے کہ ہم باہر ہو گئے لیکن 2009 کی چیمپئن ٹیم نے سب کو غلط ثابت کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ دیکھیں ورلڈکپ میں دنیا کی کرکٹ کتنی پیچھے رہ گئی ہے اور پاکستان کتنا آگے چلا گیا ہے۔ آپ کو نظر آئے گا کہ بلین ڈالر انڈسٹری والی ٹیمیں پیچھے رہ گئیں اور ہم ان سے آگے نکل گئے ہیں، تو کوئی چیز تو ہم ٹھیک کر رہے ہیں نا اس لیے آپ اسے انجوائے بھی کریں اور احترام بھی کریں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔