آئی سی سی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے باوجود پاکستانی ٹیم کو لاکھوں ڈالرز ملیں گے

آئی سی سی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے باوجود پاکستانی ٹیم کو لاکھوں ڈالرز ملیں گے
لاہور: آئی سی سی ورلڈکپ سے باہر ہونے کے باوجود پاکستان ٹیم کو کروڑوں روپے ملیں گے۔ آئی سی سی ورلڈکپ میں گروپ مرحلے میں باہر ہونے والی پاکستانی ٹیم کو لاکھوں ڈالرز ملیں گے، آئی سی سی کی ورلڈکپ کے لیے مختص انعامی رقم میں سے پاکستان کو 2لاکھ 60 ہزار ڈالرز ملیں گے۔ پاکستان کو 4 میچز کی جیت اور گروپ مرحلے کی ٹوٹل 7 کروڑ 30 لاکھ سےزیادہ روپے ملیں گے، پاکستان نے ورلڈکپ کے 9 میچز میں سے 4 میں کامیابی حاصل کی۔ پاکستان کو 4 میچ جیتنے پر 1 لاکھ 60 ہزار ڈالرز ملیں گے، آئی سی سی نے فی میچ جیتنے کے 40 ہزار ڈالرز رکھے ہیں۔ پاکستان ٹیم کو گروپ مرحلے کے 1 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔ سیمی فائنل ہارنے والی ٹیموں کو 8٫ ، 8 لاکھ ڈالرز ملیں گے، آئی سی سی ورلڈکپ کی رنر اپ ٹیم کو 20 لاکھ جبکہ جیتنے والی ٹیم کو 40 لاکھ ڈالرز ملیں گے، آئی سی سی نے ورلڈکپ کے لیے مجموعی انعامی رقم 10 ملین ڈالر رکھی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔