غزہ میں بغیر بجلی کے ہسپتالوں کے مردہ خانے میں تبدیل ہونے کا خطرہ، ریڈ کراس

غزہ میں بغیر بجلی کے ہسپتالوں کے مردہ خانے میں تبدیل ہونے کا خطرہ، ریڈ کراس
ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کے محاصرے کے باعث ہسپتالوں کے بجلی کے بغیر مردہ خانے میں تبدیل ہونے کا خطرہ ہے۔ ریڈ کراس مشرق وسطیٰ کے علاقائی ڈائریکٹر فیبریزیو کاربونی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جیسے جیسے غزہ کی بجلی ختم ہورہی ہے ، ہسپتالوں کی بھی بجلی ختم ہو رہی ہے۔ جس سے انکیوبیٹرز میں نوزائیدہ بچوں اور آکسیجن پر معمر مریضوں کو خطرہ لاحق ہو جاتا ہے۔ گردے کا ڈائیلاسز رک جاتا ہے، اور ایکس رے بھی نہیں لیے جا سکتے۔ بجلی کے بغیر، ہسپتالوں کے مردہ خانے میں تبدیل ہونے کا خطرہ ہے۔ کاربونی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں خاندانوں کو پہلے ہی صاف پانی تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے، کوئی بھی والدین پیاسے بچے کو گندا پانی دینے پر مجبور نہیں ہونا چاہتے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔