آئینی ترمیم کی حمایت، ایم کیو ایم نے حکومت سے اہم مطالبہ کردیا

 آئینی ترمیم کی حمایت، ایم کیو ایم نے حکومت سے اہم مطالبہ کردیا

ویب ڈیسک: ایم کیو ایم وفد کی وزیر اعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں ملاقات، ایم کیو ایم نے آئینی ترمیم کی حمایت کیلئے ملک بھر کے بلدیاتی اداروں کیلئے اختیارات مانگ لئے۔

ایم کیو ایم نے مطالبہ کیا کہ بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے کے حوالے سے ایم کیو ایم کے مسودے کو بھی ترمیم کا حصہ بنایا جائے، ایم کیو ایم نے آرٹیکل A-140 کی ترمیم کے حوالے سے جمع شدہ مسودہ وزیر اعظم کو پیش کردیا،وزیر اعظم نے اسحاق ڈار، احسن اقبال، ایاز صادق رانا ثنا اللہ اور سعد رفیق کو ایم کیو ایم کے مطالبے پر مشاورت کے لئے ذمہ داری دے دی۔

ذرائع ایم کیو ایم کا کہناتھا کہ مسلم لیگ ن کا اعلیٰ سطح وفد نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد آئے گا، ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن کی قیادت بلدیاتی اداروں سے متعلق مسودے پر گفتگو کرے گی،مسلم لیگ ن کا وفد کل آئینی ترمیم کے موجودہ مسودے پر ایم کیو ایم قیادت کو اعتماد میں لے گا۔

ایم کیو ایم نے آئینی ترمیمی مسودہ وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کر دیا، ایم کیو ایم کا آئینی ترمیمی مسودہ پبلک نیوز کو موصول ہوگیا، آرٹیکل 140 میں ترمیم کے ذریعے نئے مقامی حکومتوں کے نظام کی تجویز دی گئی۔

ایم کیو ایم نے پانچ بڑے شہروں کو میٹرو پولیٹن شہر قرار دینے کی تجویز دیدی،مجوزہ آئینی ترمیم کے لئے پچاس لاکھ سے زائد آبادی والے ہر شہر کو میٹرو پولیٹن شہر قرار دیا جائے، مقامی حکومتوں کے انتخابات الیکشن کمیشن آف پاکستان کرائے گا۔

  ایم کیو ایم نےمجوزہ آئینی ترمیمی کے لئے کہا کہ ہر مقامی حکومت پانچ سال کے لئے منتخب کی جائے گی،مئیر کا انتخاب براہ راست ہو گا،مقامی حکومت کے قبل از وقت تحلیل ہونے کی صورت میں نئے انتخابات 2 ماہ میں کروائے جائیں۔

Watch Live Public News