ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی کی خیریت سے متعلق وزیر اعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور کا بیان، کہا کہ میرا پر زور مطالبہ ہے کہ عمران خان سے ڈاکٹروں اور وکلاء کی ٹیم کی فوری ملاقات کرائی جائے۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان کی خیریت میرے لئے سب سے مقدم اور میری اولین ترجیح ہے، عمران خان کی بہنوں اور دیگر کارکنان کو فوری رہا کیا جائے، عمران خان کی خیریت بارے تمام پی ٹی آئی قیادت اور کارکنان کی تشویش کو دور کیا جائے۔
میرا پر زور مطالبہ ہے کہ عمران خان سے ڈاکٹروں اور وکلاء کی ٹیم کی فوری ملاقات کرائی جائے، عمران خان کی خیریت سے متعلق خدشات پر ہمیں فوری جواب دیا جائے اور ہمیں احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے۔