تورغر: طوفانی بارشوں سے تباہی، 14 افراد جاں بحق

تورغر: طوفانی بارشوں سے تباہی، 14 افراد جاں بحق

تورغر: (پبلک نیوز)‌کے پی کے ضلع تورغر میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی ،شدید بارش میں تین مکانات پر آسمانی بجلی گئی،ملبے تلے دب کر 14 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 3 افراد کو نکالنے کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں.

مقامی انظامیہ کے مطابق ضلع تورغر کے گاؤں جھٹکا کنڑا میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں 8 خواتین اور بچیوں سمیت 14 افراد جاں بحق اور 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی لاشیں ملبے سے نکال کی گئی ہیں جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ادھر وادی نیلم اور گرد و نواح میں بھی موسلادھار بارش کے باعث نالہ جاگراں میں طغیانی آگئی اور لینڈسلائیڈنگ کے باعث اٹھ مقام ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔ مالاکنڈ شہر اور گرد و نواح میں موسلادھار بارش سے دریائے سوات میں طغیانی آگئی۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے ریسکیو اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو فوری طور پر متاثرہ علاقے میں پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے ہنگامی طور پر امدادی کارروائیاں شروع کرنے کے احکامات دیئے ہی

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔