انڈین اسکواڈ میں کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی ، کے ایل راہول، سوریا کمار یادو، دیپک ہودا، دنیش کارتھ، ریشب پنٹ، ہاردک پانڈیا، آر ایشون، اکشر پٹیل، چہل، بھوانیشور کمار، جسپریت بمرا، ہرشل پٹیل اور ارشدیپ سنگھ شامل ہیں۔???? NEWS: India’s squad for ICC Men’s T20 World Cup 2022.
— BCCI (@BCCI) September 12, 2022
Rohit Sharma (C), KL Rahul (VC), Virat Kohli, Suryakumar Yadav, Deepak Hooda, R Pant (WK), Dinesh Karthik (WK), Hardik Pandya, R. Ashwin, Y Chahal, Axar Patel, Jasprit Bumrah, B Kumar, Harshal Patel, Arshdeep Singh
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم میں ایک سے زیادہ نئے کھلاڑیوں کو موقع ملا ہے، جو اس بار ٹیم انڈیا کا حصہ ہونگے.آپ کو بتاتے چلیں کہ 16 اکتوبر سے آسٹریلیا کی سرزمین پر ٹی 20 ورلڈ کپ شروع ہوگا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت اپنا پہلا میچ 23 اکتوبر کو پاکستان کے خلاف کھیلے گا۔ T20 ورلڈ کپ میں بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں 23 اکتوبر کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں آمنے سامنے ہوں گی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ T20 ورلڈ کپ میں ہندوستان اور پاکستان کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے۔ پچھلی بار یو اے ای میں منعقدہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 میں پاکستان نے پہلی بار عالمی ٹورنامنٹ میں ہندوستان کو شکست دی تھی اور ٹیم انڈیا کو سیمی فائنل سے قبل ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہونا پڑا تھا۔