سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کوخراج عقیدت

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کوخراج عقیدت
اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کو ان کی 58ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نے بےمثال بہادری سے پاکستان کے دفاعی نظام کو پامال کرنے کی کوششوں کو ناکام بنایا تھا ۔ پوری قوم پاکستانی افواج کے بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کا ہر فرد اور پاکستانی افواج کا ہر بہادر سپوت پاکستان کے دفاع کے لیے آخری سانس تک اپنی جان قربان کرنے کے لیے ہر لمحہ تیار ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی افواج کے بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیاں ہماری قومی تاریخ کا انمٹ اور نمایاں باب ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔