’’سیاسی مخالفین بے بنیاد کیسز میں پھنسا رہے ہیں‘‘

’’سیاسی مخالفین بے بنیاد کیسز میں پھنسا رہے ہیں‘‘
اسلام آباد ( پبلک نیوز ) سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور کی الیکشن کمیشن نااہلی کیس رکوانے کیلئے درخواست کی سماعت میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن ٗ ایم پی اے ارسلان تاج و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئےسماعت 20اپریل تک ملتوی کر دی۔تفصیلات کے مطابق فریال تالپور کی الیکشن کمیشن میں نااہلی کیس رکوانے کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی ٗ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے فریال تالپور کی درخواست پر سماعت کی ٗ اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن ، ایم پی اے ارسلان تاج ودیگر کو نوٹس جاری دئیے ۔ فریال تالپور کی جانب سے فاروق ایچ نائیک عدالت کے سامنے پیش ہوئے ٗ فریال تالپور نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ایم پی اے ارسلان تاج اور رابعہ افضل کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے نااہلی کیس کھول دیا ، دونوں ایم پی ایز کی عدم پیری پر خود الیکشن کمیشن بھی پہلے درخواست خارج کر چکا تھا۔درخواست میں بتایا گیا کہ آٹھ فروری کو دوبارہ درخواست آنے پر الیکشن کمیشن نے کیس دوبارہ کھول دیا ،الیکشن کمیشن کو آٹھ فروری کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر کارروائی سے روکا جائے ، آصف زرداری کی بہن ہوں، سیاسی مخالفین بے بنیاد کیسز میں پھنسا رہے ہیں۔دونوں ایم پی ایز نے پہلے میری نااہلی کیلئے اسپیکر سندھ اسمبلی کو درخواست دی تھی، دونوں ایم پی ایز کی درخواست اسپیکر سندھ اسمبلی نے مسترد کر دی تھی ، الیکشن کمیشن اسپیکر سندھ اسمبلی کے فیصلے کیخلاف درخواست سننے کا اختیار نہیں رکھتا ، عدالت نے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 20 اپریل تک ملتوی کردی۔

Watch Live Public News