جبوتی: پیر کی صبح کے مشرقی افریقہ میں جبوتی ساحل پر یمن سے آنے والی کشتی میں سوار کم از کم 42 تارکین وطن ہلاک ہو گئے۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرین آئی ایم او کے ریجنل ڈائریکٹر برائے مشرقی افریقہ کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث تارکین وطن کو انسانی اسمگلروں کے ذریعہ منتقل کیا جا رہا تھا۔ بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرین نے منگل کے روز کہا کہ ایک ماہ کے اندر اس طرح کا دوسرا واقعہ پیش آیا ہے۔ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سولہ بچے بھی شامل ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ 14 افراد زندہ بچ گئے تاہم اسمگلر ابھی تک نہیں ملے ہیں۔ آئی ایم کی جانب سے کی جانے والی ٹویٹ میں کہا گیا کہ تارکین وطن کو لوگوں کے اسمگلروں کے ذریعہ منتقل کیا جا رہا تھا ۔