فائزر ویکسین کی مزید 47 لاکھ دوزز پاکستان کو فراہم کردی گئیں

فائزر ویکسین کی مزید 47 لاکھ دوزز پاکستان کو فراہم کردی گئیں
لاہور:( ویب ڈیسک ) امریکا کی جانب سے فائزرویکسین کی مزید47لاکھ ڈوززپاکستان کوفراہم کردی گئیں ہیں۔ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق 10اپریل کوفراہم کی گئی کھیپ بطورعطیہ دی گئی ہیں،جبکہ مجموعی طورپرکوروناویکسین کی6کروڑ15لاکھ ڈوززپاکستان کوعطیہ کرچکے ہیں۔ دوسری جانب قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ24گھنٹوں میں کوروناسےکسی شخص کاانتقال نہیں ہوا، کوروناسےجاں بحق افرادکی مجموعی تعداد30ہزار362ہوگئی،جبکہ ایک روزکےدوران کوروناکے101کیسزرپورٹ ہوئے ہیں ۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد15لاکھ26ہزار829ہوگئی ہے،ملک بھرمیں کوروناایکٹو کیسز کی تعداد9ہزار394ہوگئی۔گزشتہ24گھنٹوں میں113افرادکوروناسےصحت یاب ہوچکے ہیں،اب تک14لاکھ87ہزار73مریض کورونا سےصحت یاب ہوچکےہیں۔گزشتہ24گھنٹوں میں کوروناکے21ہزار284ٹیسٹ کیےگئے ہیں،ملک میں کوروناکےمثبت کیسزکی شرح0.47فیصدہے، پاکستان میں کوروناکے262مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔