اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ڈاکٹر شہباز گل کو اپنا چیف آف اسٹاف مقرر کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سابق معاون خصوصی شہباز گل کو اپنا چیف آف اسٹاف مقرر کردیا گیا ہے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد شہباز گل چیئرمین سیکرٹیرٹ بنی گالہ سے اہم ذمہ داریاں سر انجام دیں گے۔وہ عمران خان کی نقل و حرکت ، سیاسی سرگرمیوں اور سیکیورٹی سے متعلق امور کی بھی نگرانی کریں گے۔ قبل ازیں نعیم الحق مرحوم عمران خان کے چیف آف اسٹاف تھے تاہم اس کے بعد یہ عہدہ کسی کو نہیں دیا گیا ۔ شہباز گل کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ نعیم الحق مرحوم کی پارٹی اور عمران خان کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں، کوشش کروں گا نعیم الحق صاحب کی طرح پارٹی اور عمران خان کی بے لوث خدمت جاری رکھوں۔