سندھ ہائیکورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز نے مستقل جج کے طور پر حلف اٹھا لیا

سندھ ہائیکورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز نے مستقل جج کے طور پر حلف اٹھا لیا
کیپشن: سندھ ہائیکورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز نے مستقل جج کے طور پر حلف اٹھا لیا

ویب ڈیسک: سندھ ہائیکورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز نے مستقل جج کے طور پر حلف اٹھا لیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی نے مستقل ہونے والے ججز سےحلف لیا۔ تقریب میں سندھ ہائیکورٹ کے ججز، بار ایسوسی ایشن کے نمائندے اور وکلاء شریک ہوئے۔

تقریب حلف برداری میں مستقل ہونے والے ججز کے اہلخانہ نے بھی شرکت کی۔ ان تمام 6 ججز کو 2023ء میں ایڈیشنل جج تعینات کیا گیا تھا۔

سندھ ہائیکورٹ میں مستقل ججز کی تعداد 32 ہوگئی ہے جبکہ ابھی بھی 8 ججزکی اسامیاں خالی ہیں۔

مستقل ججز کا حلف اٹھانے والے ججز میں جسٹس امجد علی بوہیو، جسٹس ثنا اکرم منہاس، جسٹس جواد اکبر سروانہ، جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس عبدالرحمٰن اور جسٹس ارباب علی ہکڑو شامل ہیں۔

گزشتہ روز وزارت قانون نے 6 ایڈیشنل ججز کو مستقل جج تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت نے سندھ ہائی کورٹ کے 6 ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دی تھی۔