نوشکی:دہشتگردوں کی فائرنگ سےجاں بحق 9 افراد کی نمازجنازہ ادا

نوشکی:دہشتگردوں کی فائرنگ سےجاں بحق 9 افراد کی نمازجنازہ ادا
کیپشن: نوشکی:دہشتگردوں کی فائرنگ سےجاں بحق 9 افراد کی میتیں کوئٹہ روانہ

ویب ڈیسک: نوشکی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق 9 افراد کی میتیں کوئٹہ روانہ کی گئیں۔ جہاں ان کی نمازجنازہ ادا کردی گئی ہے۔ نمازجنازہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سمیت سیاسی وسماجی رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق لاشیں کوئٹہ سے آبائی علاقوں میں پہنچائی جائیں گی، جاں بحق افراد کا تعلق منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ اور وزیرآباد سے ہے۔ 

گزشتہ شب کوئٹہ سے تفتان جانے والی بس سے 9 مسافروں کو اتار کر اغواء اور قتل کر دیا گیا تھا، گولیاں لگی لاشیں قریبی پہاڑی کے قریب پل کے نیچے سے ملی تھیں۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی جانب سے نوشکی کے علاقے میں 11 افراد کی قتل کی سخت مذمت کی گئی ہے۔

 اپنے مذمتی بیان میں وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بے گناہ مسافروں کو قتل کرنے والے دہشت گردوں کو معاف نہیں کریں گے اور ان کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، مسافروں کا قتل غیر انسانی فعل ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مزید کہا ہے کہ نہتے اور معصوم افراد پر بزدلانہ حملوں میں ملوث دہشت گردوں کا ہر جگہ پر پیچھا کریں گے، حالیہ دہشت گردی کے واقعات کا مقصد بلوچستان کے امن کو تباہ کرنا ہے۔

Watch Live Public News