غزہ میں اسرائیل کے حملے بدستور جاری، شہید فلسطینیوں کی تعداد 33 ہزار سے متجاوز

غزہ میں اسرائیل کے حملے بدستور جاری، شہید فلسطینیوں کی تعداد 33 ہزار سے متجاوز
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: غزہ میں اسرائیل کے انسانیت سوز حملے بدستور جاری ہیں ، شہدا کی تعداد 33 ہزار سے متجاوز کر گئی۔

تفصیلات کے مطابق غزہ سول ڈیفنس کے مطابق وسطی غزہ سٹی پر اسرائیلی حملے میں 5 افراد شہید جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوئے۔ اسرائیلی آبادکاروں کا مقبوضہ مغربی کنارے پر حملہ،جس کے نتیجے میں 1 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

اسرائیلی آبادکاروں کی جانب سے کاروں اور گھروں کو نذر آتش کیا گیاجبکہ ہلال احمر کی ایمبولینس پر گولیاں چلائیں گئیں۔ اسرائیل میں کشیدگی برقرار ہے البتہ ایرانی فوج کی جانب سے اسرائیل پر حملہ متوقع ہے۔

7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں کم از کم 33 ہزر 634 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ 76 ہزار 214 زخمی ہوئے۔

Watch Live Public News