پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،13اگست2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،13اگست2021
قوم کے لیے ایک اور اچھی خبر، گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے پاکستان نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ وفاقی وزیر حماد اظہر نے خوشخبری سنا دی پاکستان وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ افغانستان میں تبدیل ہوتی صورت حال کے پیش نظر حکومت پاکستان نے افغانستان میں پھنسے صحافیوں اور میڈیا کارکنان کے لیے ویزا پالیسی میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے مہنگائی میں اضافہ، ادارہ شماریات نے ہفتہ وار اعدادوشمار پر مبنی رپورٹ جاری کر دی ہے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں کے لیے افغان سر زمین کا استعمال ہونا افسوسناک ہے۔ پاکستان، خطہ میں تعمیر و ترقی اور روابط کے فروغ کے لیے قیام امن کو ناگزیر سمجھتا ہے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ رپورٹ میں سوشل میڈیا پر شروع کئے جانے والے 150 ٹرینڈز کا ڈیٹا فراہم کیا گیا ہے۔ ان ٹرینڈز پر 37 لاکھ ٹویٹس کی گئیں، سوشل میڈیا بیانیہ تشکیل دیا گیا۔ اس بیانیہ میں ہندوستان اور افغانستان سمیت کئی دوسرے لوگوں نے حصہ لیا۔ ہندوستان نے بوٹ ٹیکنالوجی استعمال کر کے پاکستان کے خلاف ٹویٹس کئے

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔