جہانیاں: آوارہ کتوں کا بچوں پر حملہ، شیخوپورہ: گھر میں آگ لگ گئی

جہانیاں: آوارہ کتوں کا بچوں پر حملہ، شیخوپورہ: گھر میں آگ لگ گئی
جہانیاں ( پبلک نیوز) آوارہ کتوں کا گلی میں کھیلتے بچوں پر حملہ، آوراہ کتے کے کانٹے سے پانچ سالہ بچہ اویس شدید زخمی ہو گیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بچے کے چہرے اور کان پر 12ٹانکے لگے۔ بچے کو ورثاء نے اپنی مدد آپ کے تحت تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا۔ ورثاء کی جانب سے اعلیٰ احکام سے آوارہ کتوں کی تلفی کا مطالبہ کیا گیا۔ دوسری جانب شیخوپورہ کے علاقہ سلامت پورہ مرید کے میں گھر میں آگ لگ گئی۔ شیخوپورہ آگ لگنے سے گھر میں موجود 2 بچوں سمیت ماں باپ جھلس کر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں ماں باپ اور ان کے 2 بچے شامل ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ریسکیو 1122 مرید کے کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر جھلسنے والے مریضوں کو فوراً طبی امداد دیتے ہوئے تحصیل ہیڈ کوارٹر مرید کے منتقل کر دیا۔ شیخوپورہ زخمیوں میں 2 کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔