لیگی رہنما عطا تارڑ کے گھر پولیس کا چھاپا

لیگی رہنما عطا تارڑ کے گھر پولیس کا چھاپا
آج صبح پنجاب پولیس نے وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ کے گھر ان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا مگر وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔ لیگی رہنما عطا اللہ تارڑ نے پولیس کی جانب سے مارے جانے والے چھاپے پر اپنے ردعمل کا اظہار سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا، انہوں نے وزیر داخلہ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہاشم ڈوگر صاحب میرا خیال تھا آپ وزیر ہیں لیکن آپ تو انتہائی غیر سنجیدہ کردار نکلے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں جس گھر میں پندرہ سال پہلے رہتا تھا وہاں پر پولیس بھیج کر آپ ثابت کیا کرنا چاہتے ہیں، یہ حال ہے آپ کا، خاک وزارت چلانی ہے آپ نے، ملک دشمن بیانیے کے دفاع میں اتنا آگے مت جائیں۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صفدر سلیم شاہد نے پنجاب پولیس کو لیگی رہنما عطا تارڑ، ملک احمد خان اور رانا مشہود کو ہراساں کرنے سے روکتے ہوئے آئی جی پنجاب سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔