سرفراز احمد کی اہلیہ خوشبخت سرفراز کا کہنا ہے کہ مجھے بہت فخر محسوس ہو رہا ہےکہ میرے بچے اپنے دوستوں اور اساتذہ کے ہمراہ اپنے والد کی سوانح حیات پڑھیں گے۔ خیال رہے کہ حکومت سندھ نے چوتھی کلاس کی اردو کی کتاب میں ایک سبق قومی ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کی زندگی پر شامل کیا ہے۔Thank you! This is a big honour for me. As role models we endeavour to inspire children. I would always be there to play my part in these efforts.@SindhGovt1 @sindhBoard???????? pic.twitter.com/NL4FFNlzQL
— Sarfaraz Ahmed (@SarfarazA_54) August 12, 2022
پاکستان قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی ملک پاکستان کے لئے کی جانے والی کاوشوں کے پیشِ نظر سندھ ٹیکسٹ بورڈ کی جانب سے چوتھی جماعت کی اردو کی کتاب میں سرفراز احمد کی سوانح حیات شائع کی گئی ہے۔ اس حوالے سے سرفرازاحمد نے کہا کہ میری سوانح حیات تدریسی کتاب میں شامل کرنا بڑی کامیابی اور فخر کی بات ہے. خیال رہے کہ سرفراز احمد کی قیادت میں قومی ٹیم نے 2 آئی سی سی ٹرافیاں، 2006ء کا انڈر 19 ورلڈ کپ اور چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کی تھی۔ اب پرائمری سکول کے طلبہ یہ جان سکیں گے کہ سرفراز احمد کون تھے؟ سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ایک رول ماڈل کی حیثیت سے ہمیں بچوں کے لیے متاثر کن شخصیت ہونا چاہیے، اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے میں ہمیشہ دستیاب رہوں گا۔