فلسطین کے حامی طلباء نے میکسیکو کی سب سے بڑی یونیورسٹی میں احتجاجی کیمپ لگا دیے

فلسطین کے حامی طلباء نے میکسیکو کی سب سے بڑی یونیورسٹی میں احتجاجی کیمپ لگا دیے
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کے خلاف جمعہ کی صبح میکسیکو سٹی میں درجنوں فلسطینی حامی طلباء اور کارکنوں نے ملک کی سب سے بڑی یونیورسٹی کے سامنے خیمے لگا دیئے۔

تفصیلات کے مطابق یکسیکو سٹی میں درجنوں فلسطینی حامی طلباء اور کارکنوں نے ملک کی سب سے بڑی یونیورسٹی میکسیکو کی نیشنل خودمختار یونیورسٹی کے سامنے خیمے لگائے ہیں۔ مظاہرین غزہ کی پٹی کے حوالےسے امریکی موقف تبدیل کرنے اور غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔

طلباء نے اپنے احتجاجی کیمپ میں فلسطینی جھنڈے لگائے اور "آزاد فلسطین زندہ باد" اور "دریا سے سمندر تک، فلسطین کی فتح ہو گی" کے نعرے لگائے۔

Watch Live Public News