صاف شفاف الیکشن چیف جسٹس کی ذمہ داری، 250 سیٹوں پر سوموٹو لیں،علی محمد خان

صاف شفاف الیکشن چیف جسٹس کی ذمہ داری، 250 سیٹوں پر سوموٹو لیں،علی محمد خان
کیپشن: Clean and transparent election, Chief Justice's responsibility, take Sumoto on 250 seats, Ali Muhammad Khan

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے چیف جسٹس پاکستان سے 250 انتخابی سیٹوں پر سوموٹو لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے  مطابق پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے سامنے انٹرا پارٹی کی تمام چیزیں رکھیں۔ الیکشن کمیشن سے کہتے ہیں کہ اب ہمارا انتخابی نشان ہمیں واپس کیا جائے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہمارے اوپر بنائے گئے کیسز کی کوئی بنیاد نہیں ہے، القادر ٹرسٹ کیس میں کوئی پیسہ بانی پی ٹی آئی نے نہیں لیا۔ سابق وزیراعظم کو اس بات کی سزا دی گئی کہ بچوں کو دینی تعلیم کے لیے جگہ دی۔ ٹرسٹ کا مطلب ہوتا ہے کہ ایک خیراتی ادارہ چلاتے ہیں۔ 

انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف کرپشن کا، بیرون ملک جائیدادوں کا کوئی کیس نہیں ملا۔ قانون جاننے والوں کو پتہ ہے کہ ایک کیس میں دو بار سزا نہیں دی جا سکتی۔ بتایا جائے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف دوسرا کیس کیوں لایا جارہا ہے۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف عدت نکاح کیس لایا جس پر افسوس ہوا۔ پاکستان کی تاریخ میں نکاح پر سزا ملنے والا پہلا کیس دیکھا ہے۔ 184 تھری کی درخواست سپریم کورٹ میں موجود ہے لیکن نہیں سنا گیا۔ 

چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ ہماری درخواست کو سنا جائے۔ چیف جسٹس سے کہتا ہوں کہ صاف شفاف انتخابات کروانا بھی آپکی ذمہ داری تھی۔ چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ 250 سیٹوں پر سوموٹو ایکشن لے۔

Watch Live Public News