پولیس نے لال حویلی اور میرے بھائی بہنوں کے گھر پر گذشتہ رات ریڈ کیا، شیخ رشید

پولیس نے لال حویلی اور میرے بھائی بہنوں کے گھر پر گذشتہ رات ریڈ کیا، شیخ رشید
سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پولیس نے لال حویلی اور میرے بھائی بہنوں کے گھر پر ریڈ کیا۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں شیخ رشید نے وڈیو بیان میں بتایا کہ پولیس گھر سے قیمتی سامان ڈرائیور اور ملازموں کو بھی ساتھ لے گئے۔ پولیس لال حویلی سے کیمرے، لیپ ٹاپ اور موبائل فون بھی لے گئی ہے۔لال حویلی کے باہر تمام بیریرز ہٹا دیئے گئے ہیں جو کہ سیکورٹی وجوہات پر وہاں لگائے گئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر تین خود کش حملے ہوئے ہیں اب کوئی دہشت گردی کا واقعہ ہوا تو ذمہ دار موجودہ حکمران ہونگے۔ یوم آزادی پر لال حویلی میں پچاس سال سے تقاریب ہوتی ہیں اور پولیس لاؤڈ اسپیکر، آتش بازی کا سامان اور اسٹیج بھی اٹھا کر لے گئی ہے۔ ہم پاکستان کے شہداء، غازیوں اور ملک بنانے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر لال حویلی کے راستے بند کئے گئے تو رات دس بجے فیصلہ کرینگے آتش بازی کہاں کرینگے۔ ہر تین گھنٹے کے بعد وڈیو پیغام جاری کرونگا۔عوام تیار رہے ہوسکتا ہے یوم آزادی کا جلسہ راجہ بازار، کمیٹی چوک یا چاندنی چوک پر ہو۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ سیاسی جلسہ نہیں کررہے یوم آزادی کی تقریب ہے اگر کوئی مسلہ ہے مجھ سے بات کریں۔ کوئی شخص قانون کو ہاتھ میں نہ لے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔