کالاخطائی روڈ پر سٹیٹ آف دی آرٹ سبزی وفروٹ منڈی قائم کرنے کا اصولی فیصلہ

کالاخطائی روڈ پر سٹیٹ آف دی آرٹ سبزی وفروٹ منڈی قائم کرنے کا اصولی فیصلہ
لاہور: نگران پنجاب حکومت نے کالاخطائی روڈ پر سٹیٹ آف دی آرٹ سبزی وفروٹ منڈی قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلی محسن نقوی کی ہدایت پر سبزی و فروٹ منڈی کے ڈیزائن کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، سیکرٹری ہاؤسنگ، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری زراعت اور سیکرٹری تعمیرات و مواصلات خصوصی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔ نئی سبزی وفروٹ منڈی سے ملحق فش مارکیٹ اورسلاٹر ہاؤس بھی بنائے جائیں گے، سی بی ڈی اورپنجاب ایگری کلچر ریگو لیٹری اتھارٹی اشتراک کار سے سبزی و فروٹ منڈی کے آپریشنل امور کی نگرانی کریں گے۔ نئی سبزی و فروٹ منڈی کیلئے بہترین سیوریج سسٹم کی ہدایت کی گئی ہے، نئی سبزی و فروٹ منڈی تک رسائی کیلئے دورویہ سڑک بنانے کی بھی منظوری دیدی گئی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔