جشن آزادی پر ون ویلز، ہلڑبازوں ، منچلوں ، ریسرز کیخلاف ٹریفک پولیس ایکشن کیلئے تیار

جشن آزادی پر ون ویلز، ہلڑبازوں ، منچلوں ، ریسرز کیخلاف ٹریفک پولیس ایکشن کیلئے تیار
لاہور: جشن آزادی پر ون ویلرز، ہلڑبازوں، منچلوں اور ریسرز کےخلاف ٹریفک پولیس نے بھی وائلیشن پر کاروائی کرنے کے لئیے کمر کس لی ۔چیف ٹریفک پولیس آفیسر مستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج ہونگے ۔ جشن آزادی کے موقع پر لاہور ٹریفک پولیس نے ٹریفک انتظامات مکمل کرلئے۔سی ٹی او مستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ 13 اور 14 اگست کو مجموعی طور پر 03 ہزار سے زائد ٹریفک اہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔ پولیس کے تعاون سے 255 مقامات پر ناکے لگیں گے۔ سی ٹی او کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 55 اسپشل اینٹی ون ویلنگ اسکواڈز بھی تیار کیے گئے ہیں ۔ لبرٹی، آزادی چوک اور دیگر مقامات پر ٹریفک روانی بحال رکھنے کے لیے لفٹرز کے ذریعے بھی کاروائی کی جائے گی ۔اس کے علاوہ حضوری باغ، گریٹر اقبال پارک، پنجاب اسمبلی، لبرٹی مارکیٹ کےلئے خصوصی ٹریفک پلان بھی تیار ہے۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے واہگہ باڈر، ایوان اقبال، جیلانی پارک سمیت 71 مقامات پر اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔جبکہ ہلڑ بازوں کو قابو کرنے کیلئے 11 مقامات پر جیل وینز بھی موجود ہونگیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔