وقت گواہی دے گا پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، وزیراعظم کا الوداعی خطاب

وقت گواہی دے گا پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، وزیراعظم کا الوداعی خطاب
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ وقت اور ریکارڈ گواہی دے گا کہ مختصر ترین مدت میں پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ وزیراعظم شہباز شریف قوم سے الوداعی خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ہم آئین کے راستے سے اقتدار میں آئے تھے، اسی راستے سے واپس جا رہے ہیں، اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کی مشاورت سے انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم منتخب کیا ہے، ان کا تعلق بلوچستان سے ہے اور مجھے امید ہے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کا انعقاد یقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ تمام قائدین اور عوام کا شکریہ جنہوں نے مجھے اس ذمہ داری کے قابل سمجھا اور اعتماد کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وقت اور ریکارڈ گواہی دے گا کہ مختصر ترین مدت میں پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، پاکستان کی ڈوبتی کشتی کو بدترین طوفانوں سے بچا کر پر امن ساحلوں کی طرف واپس لے آئے ہیں۔ سابق حکومت شرائط کی جن زنجیروں میں پاکستان کو جکڑ گئی تھی وطن کو ان سے آزاد کرایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عزیز دوستوں اور براد ملکوں کا اعتماد بحال کیا اور تاریخ کے بدترین سیلاب سے متاثرہ اہل وطن کا ہاتھ تھاما۔شدید ترین معاشی مشکلات کے باوجود معاشرے کے کمزور طبقے کو ہر ممکن ریلیف دیا۔5 ہزار میگا واٹ بجلی نیشنل گریڈ میں شامل کی ، پی ایس ایکس کا 100 انڈیکس 49 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرچکا ہے جو کہ گزشتہ 6 سال کی بلد ترین سطح ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو معاشی خود انحصاری اور کشکول سے نجات دلانے کی راہ پر گامزن کردیا، ہم نے ماضی کی تاریکیاں ختم نہیں کیں خوشخال مستقبل کیلئے چراغ روشن کر کے جا رہے ہیں ۔اقتدار سنبھالتے ہی یہی حقیقت سامنے آگئی تھی کہ پاکستان کو انتہائی تباہ کن حالات کا سامنا ہے۔اگر اس وقت ہم فوری انتخابات کرادیتے تو ہمیں سیاسی فائدہ ہوتا مگر ملکی حالات نے ہمیں سیاسی فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دی بلکہ ہم نے قومی فواد کو ترجیح دی۔ہم نے ریاست بچانے کا فیصلہ کیا اور مشکل ترین فیصلے کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ملک دیوالیہ ہوجاتا تو کھانے پینے کی اشیاء کی قلت ہوجاتی، نہ دوائی ملتی نہ پیٹرول، صرف افراتفری اور ہنگامے ہوتے، وطن دشمن خوفناک مناظر دیکھنا چاہتے تھے، خود غرضوں کو صرف اپنی سیاست پیاری تھی، سب سازشیں ایک ایک کرکے ناکام ہوگئیں۔ وزیر اعظم نے خطاب میں کہا کہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو منصوبہ بندی کے تحت سرکاری عمارتوں کو جلایا گیا،فوجی تنصیبات کونشانہ بنایا گیا، 9 مئی کا دن قوم کبھی نہیں بھلاسکےگی، قوم کو اپنے شہدا اور غازیوں پر فخر ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔