طورخم سرحدپرایف سی اور افغان فورسز کےدرمیان فائرنگ کا سلسلہ تھم گیا

طورخم سرحدپرایف سی اور افغان فورسز کےدرمیان فائرنگ کا سلسلہ تھم گیا
کیپشن: طورخم سرحدپرایف سی اور افغان فورسز کےدرمیان فائرنگ کا سلسلہ تھم گیا

ویب ڈیسک: طورخم سرحد پر پاکستانی فرنٹئیر کور ( ایف سی) اور افغان فورسز کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ تھم گیا، جس میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا جبکہ افغان فورسز کی فائرنگ سے 2 ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے۔

تفصیلا ت کے مطابق ایف سی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز افغان فورسز کے اہلکار طورخم سرحد کے قریب روڈ اور مورچہ تعمیر کررہے تھے، ایف سی حکام نے متنازعہ حدود میں افغان فورسز کو تعمیرات سے منع کیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز کے باز نہ آنے پر روڈ کی تعمیر پر تنازعہ پیدا ہوا اور دوطرفہ فائرنگ شروع ہوگئی۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف سی اور افغان فورسز کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ تھم گیا ہے، رات بھر وقفے وقفے دو طرف فائرنگ جاری رہی اور اس دوران بھاری ہتھیار بھی استعمال کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق افغان فورسز کی فائرنگ سے 2 ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے تاہم طور خم سرحدی گزرگاہ ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند ہے۔

دوسری جانب طورخم بازار اور مضافات میں رہائش پذیر متعدد خاندان محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہوگئے ہیں۔

Watch Live Public News