پاکستان کا 126 ممالک کیلئے ویزا فیس ختم کرنے کا اعلان

پاکستان کا 126 ممالک کیلئے ویزا فیس ختم کرنے کا اعلان
کیپشن: پاکستان کا 126 ممالک کیلئے ویزا فیس ختم کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اعلان کیا ہے کہ 126 ممالک سے پاکستان آنے والے سیاحوں کیلئے ویزا فیس ختم کردی گئی ہے۔

وزیر اطلاعات نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیاح آتے ہیں تو پاکستان کی خوبصورتی دیکھ کر حیران ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب 126 ممالک کے سیاح ایک فارم کے ذریعے ویزا لے سکتے ہیں، فارم میں صرف 30 سوالات درج کیے گئے ہیں، سیاحوں کو تین ماہ کیلئے ویزا جاری کیا جائے گا۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ گلف ممالک کے سیاحوں کو ویزا آن ارائیول ہوگا، ہم نے ایک ای ویزا پالیسی بھی متعارف کروائی ہے، یہ ویزا پالیسی آج رات سے نافذالعمل ہوگی۔

Watch Live Public News