ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کا یومِ آزادی پر عوام کے لئے بڑا تحفہ،پٹرول کی قیمت 8.47 روپے اور ڈیزل کی قیمت 6.7 روپے فی لیٹر کم کر دی گئی.
تفصیلات کے مطابق جشن آزادی کی خوشیاں دوبالا ہوگئیں، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی، پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے 47 پیسے کی کمی کی گئی ہے.
پیٹرول کی نئی قیمت 269.43 روپے سے کم ہو کر 260.96 روپے ہوگئی،ڈیزل فی لیٹر 6 روپے 7 پیسے سستا کیا گیا جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 272.77 روپے سے کم ہو کر 266.07 روپے فی لیٹر ہوگئی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوچکا ہے۔