زینب عباس کی جانب سے ویڈیو اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے صاحبزادے کی پیدائش کی خوشخبری دی گئی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ اپنے نوزائیدہ بیٹے کو ہاتھوں میں تھامے مسکراتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔ اینکر زیب عباس نے پوسٹ میں لکھا کہ میرے ہاں ننھے مہمان کی آمد رواں ماہ 7 دسمبر کو ہوئی۔ انہوں نے اپنے مداحوں سے نوزائیدہ بیٹے کی درازی عمر کیلئے دعائوں کی اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اس کا نام '' تیمور حمزہ کاردار '' رکھا ہے۔
لاہور: (ویب ڈیسک) معروف سپورٹس اینکر زینب عباس ''ماں'' بن گئی ہیں۔ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ اس خوشی کے موقع پر انہوں نے اپنے نوزائیدہ بچے کیساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی ہے۔ خیال رہے کہ زینب عباس حکمران جماعت تحریک انصاف کی سرکردہ رہنما عندلیب عباس کی صاحبزادی ہیں۔ انہوں نے 2019ء میں حمزہ کاردار کیساتھ شادی کی تھی۔ زیب عباس کا شمار پاکستان کی اولین سپورٹس اینکرز میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کئی قومی اور بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں میزبانی کے فرائض سرانجام دیئے ہیں۔