وزیراعظم نے حیدرآباد سکھرموٹروے کا سنگ بنیادرکھ دیا

وزیراعظم نے حیدرآباد سکھرموٹروے کا سنگ بنیادرکھ دیا
وزیراعظم شہباز شریف نے سکھر حیدرآباد موٹروے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف موٹروے ایم 6 کا سنگ بنیاد رکھنے کے لئے سکھر پہنچے جہاں وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر آئی ٹی امین الحق، قمر زمان کائرہ اور وزیراعلیٰ سندھ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزرا اور وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔ وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ایم 6 منصوبے کو 30 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے. ترجمان این ایچ اے کا کہنا ہے کہ منصوبے پر 307 ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی، ایم 6 کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی بنیاد پر تعمیر کیا جائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔