نوبل انعام یافتہ ملالہ 4 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئیں

نوبل انعام یافتہ ملالہ 4 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئیں
لاہور: نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی چار روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے سوشل میڈیا ایپ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کر کے اپنے پاکستان آنے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ اپنے ملک پاکستان آنا ہمیشہ سے اچھا احساس ہی پیدا کرتا ہے، انہیں لاہور آ کر بےحد خوشی ہوئی ہے۔ انہوں نے اپنے والدین اور شوہر کے ساتھ ائیرپورٹ سے لی گئیں تصویریں بھی شئیر کیں ہیں ۔ ملالہ مختلف سیمینارز میں شرکت کریں گی، جب کہ لمز یونیورسٹی میں ملالہ یوسف زئی کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا ہے ملالہ یوسف زئی کی واپسی 16 دسمبر کو ہو گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔