برطانیہ میں شدید برفباری کے باعث مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا ہے ، ڈیڑھ سو پروازیں منسوخ ہوگئیں ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے علاقے ایبر ڈین شائر میں درجہ حرارت منفی 15 تک گر گیا ہے جب کہ ویلزمیں درجہ حرارت منفی 8 ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مشرقی انگلینڈ اور جنوب مشرقی میں بھی برف باری نے لوگوں کو گھروں میں قید کر دیا ہے ۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ برفباری کی وجہ سے سڑکوں پر پھسلن کے باعث حادثات ہوئے ہیں جبکہ ٹرین سروس بھی متاثر ہوئی ہے ۔ علاوہ ازین ڈیڑھ سو پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں اور کارنوال سے اسکاٹش ہائی لینڈز تک اسکول بند کردیے گئے ہیں۔