احمد علی نے درخت سے پُر اسرار آوازوں کی ویڈیو شیئر کردی

احمد علی نے درخت سے پُر اسرار آوازوں کی ویڈیو شیئر کردی
پاکستان کے مشہور اداکار احمد علی اکبر نے اپنے ساتھ پیش آئے ایک غیر معمولی واقعے کی ویڈیو شیئر کردی ہے اس ویڈیو نے مداحوں کو خوف اور حیرانی میں مبتلا کردیا ہے ۔ احمد علی اکبر نے گذشتہ شب انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے کہ جس میں انہوں نے صارفین کو تنبیہہ بھی کی کہ مذکورہ ویڈیو کچھ افراد کے لیے پریشانی کا باعث ہوسکتی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک درخت میں سے کہ جس میں سکے جتنا سوراخ ہے جس میں سے ایسی آواز آرہی ہے گویا کوئی بہت ہی تکلیف کی شدت میں رو رہا ہو۔ انہوں نے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ جو آپ دیکھ اور سُن رہے ہیں وہ جھوٹ نہیں ہے، اسلام آباد میں ٹرائل 5 پر شوٹنگ کے وقت ہمارے ساتھ یہ عجیب واقعہ پیش آیا ہے ۔
احمد کا مزید کہنا تھا کہ اس درخت پر سکے جتنے سوراخ میں سے یہ آواز آرہی ہے۔ اداکار کی پوسٹ پر جہاں متعدد مداحوں نے حیرانی کا اظہار کیا وہیں ماڈل و اداکارہ انوشے اشرف کمنٹ میں لکھتی ہیں کہ یہ درخت مدد کو پکار رہا ہے، رو رہا ہے اور اسے پانی کی اشد ضرورت ہے۔ انوشے اشرف نے مزید لکھا کہ اس درخت کو بری طرح سے پانی کی کمی ہوگئی ہے، قدرت ان لوگوں کے لیے کہانیاں رکھتی ہے جو سنتے ہیں، اور یہ ایک انتباہی نشانیاں ہیں ، اسی کے ساتھ انوشے نے ایک آرٹیکل کا لنک بھی دیا کہ جس میں درخت سے آنے والی آوازوں کی سائنسی وجہ بھی بتائی گئی تھی ۔ اس آرٹیکل میں محقیقین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جب درخت تکلیف یا خوش ہوتے ہیں تو آواز نکالتے ہیں اور یہ زیادہ تر خشک سالی کی صورت میں ہوتا ہے جب درختوں کو پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔