ادویات کے بحران کا خدشہ وزارت صحت کا وزارت خزانہ کو خط

ادویات کے بحران کا خدشہ وزارت صحت کا وزارت خزانہ کو خط
اسلام آباد: ملک میں ادویات کے بحران کے خدشے کے پیش نظر وزارت صحت نے وزارت خزانہ کو خط لکھ دیا۔ وزارت صحت حکام کا کہنا ہے کہ ادویات کے خام مال کے لیے لیے ایل سیز نہ کھولی گئیں تو ادویات کے بحران کا خدشہ ہے، ادویہ ساز کمپنیوں کے پاس اب صرف چند ہفتوں کا خام مال بچا ہے، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کی سفارش پر وزارت خزانہ کو خط لکھا ہے۔ پاکستان فارما سوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے دعویٰ کیا کہ بھارتی خام مال ساز کمپنیوں نے پاکستان کو ڈیفالٹ قرار دے دیا ہے، بھارتی اور چینی کمپنیاں اب پاکستانیوں کو ادھار پر خام مال نہیں دے رہی۔ ترجمان اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم اور فارماسوٹیکل مصنوعات کی درآمد پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک کی واضح ہدایات ہیں کہ پٹرولیم اور فارماسیوٹیکل کے لئے ایل سی بند نہ کی جائیں، جو بینک فارماسوٹیکل امپورٹ کے لیے ایل سی نہیں کھول رہے، ان کی نشاندہی کریں۔ ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق نومبر کے مہینے میں اکتوبر سے زیادہ درآمدات ہوئیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔