رانا ثناء اللہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے کی انکوائری بند

رانا ثناء اللہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے کی انکوائری بند
اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے کی نیب انکوائری بند کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق منشیات مقدمے میں ریلیف کے بعد نیب لاہور نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف آمدن سے زائد انکوائری بند کر دی ہے۔ ڈی جی نیب لاہور نے حتمی منظوری کے لیے فائل چیئرمین نیب کو بھجوا دی۔ نیب لاہور کے مطابق رانا ثناءاللہ کیخلاف 3 مختلف شکایات نیب کو موصول ہوئیں، ڈی جی نیب لاہور نے رانا ثناء اللہ کے خلاف انکوائری کی منظوری 20 دسمبر 2019 کو دی ۔ جبکہ رانا ثناءاللہ کے گرفتاری کے وارنٹ 9 نومبر 2020 کو جاری کیے گئے تھے۔ نیب ذرائع کے مطابق نیب نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ بھی سپریم کورٹ میں چیلنچ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، رانا ثناء اللہ کے خلاف نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد بھی انکوائری جاری نہیں رہ سکتی۔ لاہور ہائیکورٹ بھی رانا ثناء اللہ کی ضمانت کنفرم کر چکی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔