لگتا ہے تباہی سرکار کا ہوم ورک مکمل نہیں تھا، شیری رحمٰن

لگتا ہے تباہی سرکار کا ہوم ورک مکمل نہیں تھا، شیری رحمٰن

کراچی (پبلک نیوز) رہنما پیپلزپارٹی شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ سب نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے لیکن اب الیکشن کمیشن کی جانب سے توسیع کردی گئی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمٰن نے کہا کہ سینٹ الیکشن شفاف ہوئے تو ہمارے نمبرز زیادہ ہوں گے۔ حکومت نے صدر کو آرڈیننس فیکٹری بنایا ہوا ہے، جب الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ الیکشن خفیہ رائے شماری سے ہوگا تو اس وقت ان کوشفافیت یاد نہیں آئی، یہ اداروں کو ایک دوسرے کے سامنے لارہے ہیں۔

شیری رحمٰن کا کہنا تھا کہ اجلت میں شیڈول جاری کیا گیا جمع کا دن تھا نامینیشن پیپر کی ضروریات بھی پوری کرنی ہوتی ہیں اب نامینیشن پیپر بھر دیئے گئے سب فارم جمع کروا دیئے اب وقت میں اضافہ سمجھ میں نہیں آرہا لگتا ہے تباہی سرکار کا ہوم ورک مکمل نہیں تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج پھربجلی میں اضافہ، لوگ ہر صبح اٹھتے ہیں ڈرتے ہیں کہ پتا نہیں آج کس چیز میں اضافہ ہوا لوگوں کا سوچیں افراتفری پھیلے گی، لوگ کرب میں مبتلا ہیں اور ان کی شاہ خرچیاں کہاں جارہی ہیں

شیری رحمٰن نے کہا کہ پونے دو لاکھ ہرپاکستانی مقروض ہوگیا ہے، ملک میں اب لوگ سوال پوچھ رہے ہیں کہ یہ کیا ہورہا ہے، عوام پر مہنگائی کی گولا باری کی گئی ہے، محترمہ شہید کے دور میں سترہ میمبرز تھے اور اپوزیشن اپنی کارکردگی پر ووٹ لیتی ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔