کراچی (پبلک نیوز) پاکستان میں بہار کا موسم آتے ہی شادیوں کا سیزن شروع ہو جاتا ہے۔ اس دوران اگر عمومی رجحان دیکھا جائے تو سونا مہنگا ہوتا ہے لیکن خلافِ توقع سونا سستا ہونا شروع ہو گیا ہے۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن سندھ کے مطابق سونا سستا ہو رہا ہے۔ جس کے بعد اب ایک تولہ قیمت 800 روپے مزید کم ہو گئی ہے۔ اس کمی کے ساتھ سونا 1 لاکھ 11 ہزار روپے فی تولہ ہو گیا ہے۔ جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 685 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے ساتھ 10 گرام سونا 95 ہزار 165 روپے تک آ گیا ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا سستا ہو رہا ہے۔ تازہ ترین قیمت 23 ڈالر فی اونس کے حساب سے کم ہوئی ہے جس کے بعد فی اونس سونا 1819 ڈالر کا ہو گیا ہے۔