محمد رضوان کی نماز کیلئے میچ روک دیا گیا

محمد رضوان کی نماز کیلئے میچ روک دیا گیا

لاہور (پبلک نیوز) پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے انتہائی شاندار بلے باز اور وکٹ کیپر محمد رضوان نے ملک و قوم کا سر فخر سے ہمیشہ بلند کیا۔ قذافی سٹیڈیم میں جاری میچ اس وقت رکوا دیا گیا جب نماز مغرب کا وقت ہوا۔ محمد رضوان نے گراؤنڈ میں نماز ادا کی۔

کرکٹ کی تاریخ میں ایسا آج سے پہلے کبھی نہیں ہوا۔ محمد رضوان نے اپنی انفرادیت اور کارکردگی کے باعث سب کے دل جیت لیے ہیں۔ انھوں نے اپنے نماز مکمل کی تو باقی کا میچ کھیلا گیا۔

واضح رہے کہ محمد رضوان نے پہلے ٹی 20 میں سنچری سکور جب کہ دوسرے ٹی 20 نصف سنچری سکور کرتے ہوئے قومی ٹیم کے لیے انتہائی اہم کردار ادا کیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔