شاہد آفریدی پی ایس ایل سے دستبردار

شاہد آفریدی پی ایس ایل سے دستبردار
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈ شاہد آفریدی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 سے دستبردار ہو گئے ہیں۔ شاہد آفریدی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ کوشش کر رہے تھے کہ پی ایس ایل اچھے نوٹ پر ختم کرتے مگر پرانی انجری کی وجہ سے بہت مشکل ہوگئی ہے، برداشت کی ہمت ختم ہوگئی۔ انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کا شکریہ ادا کیا اور ان سے معذرت بھی کہ پورا پی ایس ایل نہیں کھیل پا رہا۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ فینز کی وجہ سے کھیلنا چاہ رہا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دو تین ماہ اپنی ری ہیب کروں گا تاکہ کے پی ایل میں ایکشن میں آسکوں۔ واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پہلے ہی فاسٹ بولر محمد حسنین اور اسپنر محمد نواز کی خدمات سے محروم ہوچکی تھی کہ اب اسے شاہد آفریدی کی دستبرداری کا بڑا دھچکا لگا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔