تیسری شادی پر وزیراعظم نے ڈاکٹر عامر لیاقت کو کیا نصیحت دی؟

تیسری شادی پر وزیراعظم نے ڈاکٹر عامر لیاقت کو کیا نصیحت دی؟

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے تیسری شادی پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کی گئی نصیحت کے بارے میں بتایا ہے۔

سوشل میڈیا پر عامر لیاقت حسین کا ایک انٹرویو کا کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں انھیں دانیہ سے شادی پر وزیراعظم سے ہوئی گفتگو پر بات کرتے دیکھا اور سنا جا سکتا ہے۔

دوران انٹرویو عامر لیاقت نے بتایا کہ عمران خان مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں، میری غلطیوں کو بھی انھوں نے نظر انداز کیا ہے اور عمران خان نے میری ایسی غلطیاں بھی نظر انداز کی جو نہیں کرنا چاہیے تھیں لیکن انھوں نے کیں، یہ ان کی مجھ سے محبت ہی ہے۔

رہنما پی ٹی آئی کے مطابق عمران خان نے تیسری شادی پر مجھ سے پوچھا کہ شادی ہوگئی؟ میں نے کہا جی تو انھوں نے سوال کیا کہ کون سی والی ہے ؟میں نے جواب دیا ’ تیسری ‘ جس کے بعد وزیراعظم نے مجھ سے کہا کہ’ بس یہیں تک رکھنا‘۔

عامر لیاقت کا مزید کہنا تھا کہ مجھ میں اب ایک منفی تبدیلی آگئی ہے اور وہ یہ کہ میں خاموش رہتا ہوں اور برداشت کر لیتا ہوں، پہلے یہ میں نہیں کرتا تھا جو ہوتا تھا کہہ دیتا تھا۔

چند روز قبل عامر لیاقت حسین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے تیسری شادی کی اطلاع دی تھی جس کے بعد ان کی بیٹی دعا کا بھی ردعمل سامنے آیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔