پاکستانی پاسپورٹ کتنا طاقتور ہے؟ فہرست جاری

پاکستانی پاسپورٹ کتنا طاقتور ہے؟ فہرست جاری
پاسپورٹ کی درجہ بندی جاری کرنے والی تنظیم ہینلے اینڈ پارٹنرز نے 2022 کے لیے ہینلے پاسپورٹ انڈیکس جاری کردیا جس میں جاپان اور سنگاپور ایک بار پھر دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ قرار پائے ہیں۔ جاپان اور سنگاپور کا پاسپورٹ رکھنے والے شہری بغیر ویزا کے 192 ممالک کا سفر کر سکتے ہیں جب کہ طاقتور ترین پاسپورٹ میں جرمنی اور جنوبی کوریا دوسرے نمبر پر ہیں اور وہاں کے شہری 190 ممالک کا سفر بغیر ویزا کے کر سکتے ہیں۔ انڈیکس میں پاکستان شمالی کوریا، صومالیہ اور یمن سے بھی نیچے 108ویں نمبر ہے۔ پاکستان کے شہری صرف 31 ممالک میں ویزا فری سفر کر سکتے ہیں، رینکنگ میں شمالی کوریا کا پاسپورٹ 104 ویں، صومالیہ کا 106 ویں اور یمن کا 107 ویں نمبر پر ہے، پاکستان کے بعد شام 109، عراق 110 اور افغانستان 111 ویں نمبر پر ہے۔ بھارتی پاسپورٹ 83 ویں پوزیشن پر ہے اور بھارت کے شہری 60 ممالک کا ویزا فری سفر کرسکتے ہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔