اس سے قبل صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں تھی۔ انہوں نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا تھا۔ این سی او سی نے عوام کو جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ وہ اس پانچویں لہر سے بچنے کے لئے ماسک لگائیں، سماجی فاصلہ برقرار رکھیں کیونکہ جن افراد کو ویکسین لگ چکی ہے وہ بھی اومیکرون سے کم متاثر ہوتے ہیں۔I have unfortunately tested positive for coronavirus. My symptoms are mild so far and I feel fine. Hopefully with some rest will recover soon. Please continue to take all precautions specially wearing a mask at all times
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) January 13, 2022
اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ انہوں نے کہا کہ میری علامات اب تک ہلکی ہیں اور میں ٹھیک محسوس کر رہا ہوں۔ شفقت محمود نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ امید ہے آرام کے بعد ٹھیک ہو جاوں گا۔ شفقت محمود نے عوام کو ماسک اور کورونا احتیاطی تدابیر اخیتار کرنے کی درخواست بھےی کردی ہے۔