ایم کیو ایم نے رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

ایم کیو ایم نے رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
کراچی: ایم کیو ایم نے بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس 3 بجے طلب کر لیا گیا ہے ، جس میں سیاسی صورتحال اور سندھ کابینہ کے حلقہ بندی سے متعلق فیصلوں پر گفتگو کی جائے گئی جبکہ گذشتہ رات وزیراعلیٰ سندھ سے ہونے والی ملاقات پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مستقبل کےلائن آف ایکشن اور تنظیمی معاملات سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں مصطفیٰ کمال ، ڈاکٹر فاروق ستار، اور انیس قائم خانی بھی شریک ہوں گے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔