سابق اولمپئین نوید عالم انتقال کر گئے

سابق اولمپئین نوید عالم انتقال کر گئے
کراچی(پبلک نیوز)‌کینسرکے مرض میں مبتلا ہاکی اولمپیئن نوید عالم انتقال کرگئے. نوید عالم کی گزشتہ رات شوکت خانم ہسپتال میں کیموتھراپی ہوئی تھی. خاندانی ذرائع کے مطابق کیموتھراپی کے بعد نوید عالم کی طبعیت بگڑگئی تھی، نوید عالم کی عمر47 سال تھی. نوید عالم 1994کےسڈنی ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے رکن تھے. نوید عالم کے علاج کےلئے سندھ اور پنجاب حکومت نے اخراجات اٹھانے کا اعلان کیا تھا. نوید عالم نے نہ صرف پاکستان کی ہاکی ٹیم میں بحیثیت کوچ اپنے فرائض نبھائے بلکہ 1994 کا ورلڈ کپ جتوانے میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج رات 10 بجے کمپنی باغ شیخوپورہ میں ادا کی جائیگی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اولمپین آصف باجوہ، چیئرمین قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی اولمپین منظور جونیئر، سیکرٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کرنل ر آصف ناز کھوکھر، ہیڈ کوچ قومی ہاکی ٹیم اولمپین خواجہ جنید، ہیڈ کوچ قومی جونیئر ہاکی ٹیم اولمپین دانش کلیم، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن میجر ر جاوید ارشد منج سمیت پاکستان ہاکی فیملی سے وابسطہ شخصیات، اولمپینز انٹرنیشنل کھلاڑی ، ٹیکنیکل آفیشلز نماز جنازہ میں شرکت کرینگے

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔