سابق کرکٹر محمد یوسف نانا بن گئے

سابق کرکٹر محمد یوسف نانا بن گئے

 ویب ڈیسک: سابق کرکٹر شاہد آفریدی کے بعد مایہ ناز سابق بیٹسمین محمد یوسف بھی نانا بن گئے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر نومولود کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے محمد یوسف نے مداحوں کو نانا بننے کی خوشخبری سنائی۔ تصویر میں محمد یوسف کو نومولود کا ماتھا چومتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 تصویر کے کیپشن میں محمد یوسف نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’ زندگی اولاد کی اولاد ہونے پر اور زیادہ اچھی لگتی ہے‘۔

محمد یوسف کی پوسٹ پر دوستوں اور اہل خانہ کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع  کے مطابق محمد یوسف کی بیٹی کے ہاں بیٹےکی پیدائش ہوئی ہے ،بچے کے نام کا فیصلہ اہل خانہ سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ 

واضح رہے کہ محمد یوسف کی بیٹی مارچ 2022 میں  شادی کے بندھن میں بندھی تھیں۔

Watch Live Public News