ترکی کے آئسکریم فروش نے حریم شاہ کو گھما کر رکھ دیا

ترکی کے آئسکریم فروش نے حریم شاہ کو گھما کر رکھ دیا
استنبول (ویب ڈیسک) حریم شاہ کے ترکی میں آئسکریم خریدنے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی. خوبرو ٹک ٹاک سٹار و اداکارہ حریم شاہ کو ترکی کے ایک آئسکریم فروش نے چکرا کر رکھ دیا۔ واضح رہے کہ حریم شاہ کی جانب سے میڈیا کو دی جانے والی خبروں میں کہا گیا تھا کہ وہ ترکی میں اپنے شوہر اور رکن سندھ اسمبلی کے ہمراہ ہنی مون منانے جائیں گی تاہم ابھی تک ان کے مبینہ شوہر سامنے نہیں آ سکے اور وہ اکیلی ہی ترکی میں سیر سپاٹے کر رہیں ہیں. حریم شاہ اپنے ترکی میں قیام کی ویڈیوز بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کر رہی ہیں .
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم ترکی کے ایک بازار میں موجود ہیں جہاں وہ آئسکریم خریدنے کی کوشش کر رہی ہیں۔دکاندار حریم کو آئسکریم دینے کے بجائے ان کے ہاتھ سے آگے پیچھے گھماتا رہا، حریم نے متعدد بار آئسکریم پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ اس میں ناکام رہیں۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔