مون سون کی آمد سے آبی ذخیروں میں اضافہ

مون سون کی آمد سے آبی ذخیروں میں اضافہ
پبلک نیوز: ملک میں مون سون کا پہلا اسپل، آبی ذخیروں میں پانی کااضافہ، آبی ذخائرمیں ایک روزکےدوران پانی کی سطح میں2 لاکھ ایکڑفٹ کااضافہ۔ تفصیلات کے مطابق تربیلا،منگلا اور چشمہ میں پانی کاذخیرہ32 لاکھ81 ہزارایکڑ فٹ پرپہنچ گیا۔ گزشتہ روزتینوں ریزوائرمیں پانی کاذخیرہ30 لاکھ79 ہزارایکڑفٹ تھا۔ تربیلامیں آج پانی کا ذخیرہ10 لاکھ 18 ہزارایکڑفٹ کی سطح پرپہنچ گیا۔ تربیلاڈیم میں گزشتہ روزکے دوران پانی کا ذخیرہ2 لاکھ ایکڑفٹ تک بڑھ گیا۔ منگلاڈیم میں بھی پانی کےمجموعی ذخائرمیں اضافہ ہوا۔ منگلامیں پانی کاذخیرہ21لاکھ43ہزارایکڑفٹ کی سطح پرپہنچ گیا۔ منگلاڈیم میں2 روز قبل پانی کاذخیرہ19لاکھ ایکڑفٹ تھا۔ چشمہ ڈیم میں پانی کےمجموعی ذخائرمیں40ہزارایکڑفٹ کااضافہ ہوا۔ چشمہ میں پانی کاذخیرہ1لاکھ20ہزارایکڑفٹ کی سطح پرپہنچ گیا۔ تربیلامیں پانی کی آمد2لاکھ11ہزار700،اخراج1لاکھ55ہزارکیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق منگلامیں پانی کی آمد 56ہزار 800کیوسک، اخراج10ہزارکیوسک ہے۔ چشمہ میں پانی کی آمد 1لاکھ 93ہزار 400کیوسک ریکارڈ کی گئی۔ چشمہ میں پانی کا اخراج 1لاکھ 85ہزار کیوسک ہے۔ ہیڈمرالہ کےمقام دریائےچناب میں پانی کی آمد99ہزار600کیوسک جبکہ اخراج73ہزار100کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ نوشہرہ کےمقام پردریائےکابل میں پانی کی آمد47 ہزار300کیوسک اور اخراج47 ہزار300 کیوسک ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔